قطرکے مفتی اعظم اور انٹرنیشنل علماء بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرالشیخ یوسف القرضاوی نے کہا ہے کہ مصر میں صدر حسنی مبارک کے ظالمانہ نظام کےخلاف آزادی گراٶنڈ میں خیمہ زن شہری آزادی کے متوالے ہیں.ان کی جدوجہد پر پوری مصری قوم کو فخر ہونا چاہیے. انہوں نے مصریوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کےخلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کے پشتیبان بن جائیں.
عرب ٹی وی الجزیرہ کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں علامہ قرضاوی نے کہا کہ جو لوگ مصر میں گذشتہ کئی سال کے ظالمانہ نظام کے خلاف پرامن جدوجہد کر رہے ہیں، انہوں ان پر پوری مصری قوم کو فخر ہونا چاہیے، انہوں ایمان اور اخلاقیات کا ایسا باب رقم کیا ہے جو اس سے قبل کسی نے نہیں کیا. ایسے میں دامے ، درہمے سخنے ہرحال میں ان کی مدد پوری مصری قوم کا فرض ہے.
شیخ یوسف القرضاوی نے مصر میں صدر مبارک کے حق میں مظاہرے کرنے والے مٹھی بھرغنڈوں کی جانب سے پرامن مظاہرین پر تشدد کو دہشت گردی قرار دیا. انہوں نے کہا کہ مصری محکمہ داخلہ کے زیرانتظام پولیس نے پرامن مظاہرین کوخوف زدہ کرنے کےلیے عام شہریوں کا روپ دھار کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جو نہایت قابل مذمت اقدام ہے.
مصری صدر حسنی مبارک کو مخاطب کرتے ہوئے قطری مفتی اعظم نے کہا کہ” صدر مبارک کو معلوم ہونا چاہیے کہ بے گناہوں کا خون گرانا ان پر حرام ہے، انہیں فوری طور پر استعفیٰ دے کر اقتدار قوم کے حوالے کرنا چاہیے.
شیخ القرضاوی کا کہن اتھا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ صدر مبارک جلد ازجلد حکومت سےالگ ہو جائیں، وہ مزید جتنی دیراقتدارسے چمٹے رہیں گے، انہیں اتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہو گا.