Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصری سیکیورٹی افسر کا حماس کے قیدیوں پر”انوکھے تشدد “کا اعتراف

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoner20

مصری سیکیورٹی فورسز کے ایک اعلیٰ سطح کے افسر نے انکشاف کیا ہے کہ مصری عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت –حماس – کے اراکین پر نہایت وحشیانہ انداز میں تشدد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ مصری تفتیش کار حماس کے قیدیوں سے تفتیش کے دوران تشدد کے “انوکھے “اور “نہایت تکلیف دہ “طریقے استعمال کرتے ہیں۔ مصری پولیس افسر نے عرب خبررساں ایجنسی “القدس پریس” کواپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ “مصری تفتیش کار فلسطینی اور حماس کے رکن قیدیوں سے تفتیش کے دوران پر اپنی توجہ غزہ میں القسام بریگیڈ کے ہاں قید اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت سے متعلق معلومات پر مرکز کوز رکھتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں تفتیش کے دوران تمام فلسطینی قیدیوں سے تفتیش میں اس اہم نکتے کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ مصری پولیس افسر نے اعتراف کیا کہ حماس کے راہنما اور ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزھری کے بھائی یوسف ابوزھری کی شہادت بھی قاہرہ کے ایک عقوبت خانے کی گیلری میں تشدد کے باعث ہوئی۔ مصری سیکیورٹی افسر نے مزید کہا کہ قید خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی قیدیوں کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔

حماس کے اراکین اور بعض دیگر فلسطینی قیدیوں کو منشیات فروشوں اور قاتلوں کے لیے مخصوص کوٹھڑیوں جنہیں” غم کی کوٹھڑیاں” کہا جاتا ہے میں رکھا جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مصری اہلکار نے کہا کہ مصر کے جنگی مجرموں کے ساتھ اتنا وحشیانہ سلوک نہیں کیا جاتا جتنا فلسطینی قیدیوں کے ساتھ برتا جاتا ہے۔

مصری جنگی مجرموں کو ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے، نمازوں کے لیے جماعت میں شرکت کرنے، لائبریری میں مطالعہ کرنے اور بروقت اور مناسب خوراک جیسی سہولیات میسر ہیں، جبکہ فلسطینی قیدیوں کو کئی تہہ خانوں کے نیچے ایسی تاریک کوٹھڑیوں میں رکھا جاتا ہے جہاں وہ سالہا سال تک سورج کی روشنی کی ایک کرن دیکھنے سے بھی محروم رہتے ہیں۔

تنگ، تاریک، گندگی سے اٹے،کیچڑ والے بدبودار کمرے جہاں چند منٹ کے لیے کھڑا ہونا بھی ممکن نہیں، فلسطینی قیدیوں کا مقدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام حالات میں فلسطینی قیدیوں کو نماز کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جاتی جبکہ تفتیش کے دوران انہیں ننگے نماز ادا کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے، جسے تفتیش کارایک تفتیشی حربے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan