Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امریکی وفد کا غزہ کے گرد زیر زمین فولادی دیوار کا معائنہ

palestine_foundation_pakistan_egyptian-construction-of-a-steel-wall-along-its-borders-with-the-gaza-strip8

مصری دارالحکومت قاہرہ میں متعین تین امریکی سفارت کاروں سمیت امریکی محکمہ دفاع کے ایک اعلٰی سطح کے وفد نے غزہ اور مصر کے درمیان سرحد پر زیرتعمیر زیرزمین فولادی دیوار کا دورہ کیا اور دیوار کی تعمیر کا معائنہ کیا۔

واضح رہے کہ پانچ ماہ قبل غزہ کے گرد مصر کی طرف سے تعمیر کی جانے والی دیوار کا مقصد اسرائیل کی معاشی ناکہ بندی کا شکار غزہ شہر کی معاشی ناکہ بندی کو مزید سخت کرنا ہے۔

مصر کے عربی اخبار”الدستور” نے اپنی منگل کی اشاعت میں شامل رپورٹ میں سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی حکام اور سفارت کاروں کے وفد کے ہمراہ مصر کے اعلٰی سطح کے اہلکار بھی موجود تھے، امریکی وفد نے دیوار کا ایک خفیہ معائنہ کرنے کے بعد مقبوضہ فلسطین کی سرحد کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے “کرم ابوسالم” گذر گاہ سے ٹرکوں اور ٹریفک کی آمد و رفت کا بھی جائزہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق سرحد پر موجود مصری سیکیورٹی حکام نے امریکی وفد کا بھرپور استقبال کیا تاہم قاہرہ سے آنے والے اس وفد نے سرحد پر دیوار کا سرسری معائنہ کیا۔ اس دوران مصری سرحدی فورسز کے ساتھ کسی قسم کی میٹنگ نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ غزہ کے گرد زیرزمین دیوارکی تعمیر شروع کیے جانے کے بعد اب تک امریکی حکام کئی مرتبہ دیوار کا معائنہ کر چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan