Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصری جیلوں سے رہائی کے بعد 12 فلسطینیوں کی غزہ آمد

palestine_foundation_pakistan_rafah-border-crossing5

مصری جیل سے رہائی کے بعد ایک درجن فلسطینی شہری غزہ اور مصر کے درمیان رفح راہداری سے غزہ آ گئے ہیں. یہ تمام شہری اسرائیل کی “العقرب” جیل میں زیر حراست تھے. مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق فلسطینی اسیران کے اہل خانہ کی کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ مصر کی “العقرب” جیل سے بارہ فلسطینی رہائی کے بعد رفح بارڈرسے غزہ پہنچ آئے ہیں. ان کی رہائی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کیے گئے ایک تازہ مطالبے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے. ادھر دوسری جانب برطانیا میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے بتایا ہے کہ مصری جیلوں میں اب بھی 32 بے گناہ فلسطینی زیرحراست ہیں. تنظیم نے مصر کی فوجی کونسل سے تمام فلسطینی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا. خیال رہے کہ سابق صدرحسنی مبارک کے دور حکومت میں فلسطینی کی بڑی تعداد کو گرفتار کر کے مصری جیلوں میں ڈالا گیا تھا. بیشتر فلسطینی صہیونی حکومت کے اشاروں کے تحت حراست میں لیے گئے تھے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan