Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصری اٹارنی جنرل کا یوسف ابو زھری کی وفات کے اسباب جاننے کے لیے دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ

yousef-abu-zuhri-brother-of-dr-sami-abu-zuhri-hamas-spokesman-death-in-egyptian-jails مصری اٹارنی جنرل عبد المجید نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان سامی ابو زھری کے بھائی یوسف ابوزھری کی جیل میں وفات کے اسباب کے لیے دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے- یہ فیصلہ ابو زھری خاندان کے وکیل ناصر امین کی درخواست پر کیا گیا- جنہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یوسف ابو زھری کی موت مصری جیل میں تشدد کی وجہ سے واقع ہوئی- ناصر امین نے درخواست میں متعدد کہا کہ مصری حکومت کی جانب یوسف ابوزھری کی موت کے جو اسباب ذکر کیے گئے ہیں وہ غیر تسلی بخش ہیں- ناصر امین نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ مصری اٹارنی جنرل نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے- ناصر امین نے مصری اٹارنی جنرل کے فیصلے کو حوصلہ افزاء قرار دیا- انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اب معاملات مثبت طریقے سے طے پائیں گے اور عدالت حقائق تک پہنچ سکے گی- واضح رہے کہ شہید ابو یوسف زھری مصری جیل میں تشدد کی بناء پر جاں بحق ہوگئے تھے- وہ حماس کے ترجمان سامی ابو زھری کے بھائی اور القسام بریگیڈ کے مجاہد تھے- وہ کچھ عرصے سے اپنی بیوی کے ہمراہ مصر میں مقیم تھے اور انہیں چند ماہ قبل ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan