Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصرکی جانب سے تنظیم کے قائدین کو عمرہ کی ادائیگی سے روکنے پر حماس کی شدید تنقید

palestine_foundation_pakistan_hamas-flags2

اسلامی تحریک مزاحمت” حماس” نے مصری حکام کی جانب سے تنظیم کے اہم رہ نماٶں اور ارکان کو سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کی ہے. حماس نے مصر سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی قائدین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت فراہم کرے اور ان کے ساتھ اسرائیل کی طرح ظالمانہ اور معاندانہ سلوک نہ کرے. خیال رہے کہ ایک روز قبل حماس کے راہنما اور فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر احمد بحر کو اسرائیلی حکام نے غزہ سے باہر قاہرہ کے راستے سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے سے روک دیا تھا. مصر کے اس اقدام پر فلسطینی سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے.غزہ میں حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر نے فلسطینی عوام کی نمائندہ جماعت کے قائدین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے سے روک کر اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے، جبکہ یہ اقدام فلسطینی آئینی حکومت کے خلاف سازش اور حماس کی عوامی اکثریت کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے. بیان میں سعودی عرب سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطینی بالخصوص غزہ کےشہریوں کے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے اور مصر کی طرف سے روکے جانے کا نوٹس لے اور مداخلت کرکے مصر کی پیدا کردہ رکاوٹوں کو ختم کرے. بیان میں مزید کہا گیا کہ مصری سیکیورٹی حکام اور مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کے زیرانتظام عباس ملیشیا کے کردار میں مماثلت پائی جاتی ہے. مغربی کنارے میں بھی حماس کے قائدین اور کارکنان کو بیرون ملک سفر کرنے بالخصوص سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے سے روکا جا رہا ہے. حماس کا کہنا ہے کہ مصرایک مسلمان ملک ہے اور ایک مسلمان ملک کی حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غزہ کے معاشی ناکہ بندی کے شکار شہریوں کو مناسک عمرہ کی ادائیگی سے روکنا نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہے. بیان کے مطابق مصر کا یہ اقدام عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور فلسطینی عوام اجتماعی طور پراس کی مذمت کرتے ہوئے قاہرہ سے پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتےہیں. بیان میں کہا گیا کہ مصر کی طرف سے فلسطینی تنظیموں کے درمیان مفاہمت کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے بھی یہ اقدام جانب دارانہ معلوم ہوتا ہے، اس سے حماس اور مصرکی قیادت کے درمیان بد اعتمادی پیدا ہونے کا اندیشہ ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan