Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مصرکی الخلیل میں فلسطینی دیہات کی مسماری کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت

مصری وزارت خارجہ نے قابض حکام کی جانب سے مسافر یطا کے متعدد دیہاتوں کو مسمار کرنے کےعزائم اور اس کے نتیجے میں ان دیہاتوں سے ہزاروں فلسطینیوں کے بے گھر ہونے کے خطرے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مصری وزارت خارجہ کے ایک بیان میں مغربی کنارے میں تقریباً چار ہزار نئے سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں آنے والی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ دونوں اقدامات بین الاقوامی قوانین کے ضوابط اور بین الاقوامی فیصلوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان، سفیر احمد حافظ نے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کی پالیسی کی مذمت کی  اور کہا کہ فلسطینی علاقوں میں نئی بستیوں کی تعمیر ہو یا موجودہ بستیوں کی توسیع کے ساتھ ساتھ زمینوں کی چوری اور فلسطینیوں کی نقل مکانی سب قابل مذمت اقدامات ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے حال ہی میں عدالت کے ذریعے یہ فیصلہ لیا ہے کہ غرب اردن کے مرکزی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے چار دیہات کو فوجی زون قرار دے کرانہیں خالی کرایا جائے گا۔

مصر نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کے یک طرفہ اقدامات کا تسلسل تناؤ اورکشیدگی میں اضافے کا باعث بنتا ہے اور تشدد کو ہوا دینے میں کردار ادا کرتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan