Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصرنے امدادی قافلے”لائف لائن 5″ کے غزہ داخلے کے لیے شرائط عائد کر دیں

palestine_foundation_pakistan_lifeline-5-aid-convoy-to-the-gaza-strip1

مصری وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ سے غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر آنے والے امدای قافلے”لائف لائن 3″ کے مصری سرزمین سے گذرنے کی خبروں کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصری ترجمان نے کہا کہ انہوں نے امدادی قافلے میں شامل تمام ممالک کے قاہرہ میں متعین سفارت کاروں کو بتا دیا ہے کہ غزہ کو امدادی سامان کی فراہمی سے متعلق مصری قانون کی پابندی ضرور ہے. مصر نے غزہ کو امدادی قافلوں کے سلسلہ میں یہ اصول متعین کیا ہے کہ ہر قسم کے سامان کو العریش بندرگاہ پر مصری حکام کے حوالے کیا جائے گا جہاں سے مصری ہلال احمر کی نگرانی میں یہ سامان غزہ کو فراہم کیا جائے گا.
ترجمان کا کہنا تھا کہ قافلے میں شریک صرف 100 افراد کوغزہ جانے کی اجازت دی جائے گی ایک سو افراد سے زائد لوگوں کو غزہ نہیں جانے دیا جائے گا. اس حوالے سے بھی مصر نے پہلے بھی امدادی ممالک کو آگاہ کردیا ہے.
ترجمان نے واضح کیا کہ مصری حکام امدادی قافلے کو کسی صورت بھی اپنی مرضی کے مطابق غزہ کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی. انہوں نے کہا کہ قاہرہ کی خواہش ہے کہ امدادی قافلے کے سامان کو پرامن طریقے سے غزہ کو منتقل کیا جائے اور یہ کسی بھی نوعیت کی کشیدگی کا باعث نہ بنے تاہم اس کے لیے ضروری ہے کے قافلے شرکاء مصری قواعد وضوابط کی پابندی کریں.
ادھردوسری جانب قافلے کے نگران برطانوی دارلعوام کے رکن سینٹر جارج گیلوے کا کہنا ہے کہ مصر نے جن افراد کو غزہ جانےکی اجازت دینے سے انکار کیا ان افراد کی فہرست میں ان کا نام بھی شامل ہے. ان کا کہنا ہے کہ مصری حکام واضح کر چکے ہیں کہ مسٹر گیلوے مصری سرزمین پر قدم نہ رکھے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan