Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مشرق وسطیٰ اور دنیا کا امن غاصب اسرائیل کی نابودی میں مضمر ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

palestine_foundation_pakistan_plf-student-org

مشرق وسطیٰ اور دنیا کا امن غاصب اسرائیل کی نابودی میں مضمر ہے،مسلم امہ کا اتحاد غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی نابودی کا سبب بنے گا۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں صابر کربلائی،علی احمر اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤں فرید حسین (رہنما PSF)،عبید نورانی(صوبائی صدرATI)،بختاور شاہ(مرکزی رہنما پختون ۔ایس۔ایف)،عالمگیر خان(صدرISF)،سید مغیث عالم (صدر JSO)، ملک آفتاب (صدر MSM)اور دیگر نے ایک مشترکہ اجلاس میں کیا۔
رہنماؤں نے کہا کہ چند مسلم ممالک ایسے ہیں کہ جن کے حکمرانوں نے اپنا ایمان ڈالرز کے عوض فروخت کر دیا ہے لیکن ان کو یہ بات بھی یادرکھنی چاہئے کہ اگر انہوں نے بر وقت امریکی کاسہ لیسی سے نجات حاصل نہ کی تو ان کا انجام بھی بہت بھیانک ہو گا،انہوں نے کہا کہ ترکی کی جانب سے محصورین غزہ کی امداد کے لئے بھیجے جانے والے امدادی قافلےفریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت نے دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں اور اب امریکہ کو بھی یہ بات جان لینی چاہئیے کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی پشت پناہی چھوڑ دے ورنہ اسرائیل کی نابودی کے ساتھ امریکہ بھی برباد ہو جائے گا۔
رہنماؤں کاکہنا تھاکہ دنیا بھر کے امن کے لئے صرف اور صرف ایک ہی خطرہ ہے اور وہ ہے اسرائیل ،اگر دنیا یہ چاہتی ہے کہ دنیا بھر میں اور بالخصوص مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہو جائے تو اس کے لئے سنجیدہ اور اہم اقدامات کرنے چاہئیے جس میں اسرائیل کی نابودی کو سر فہرست رکھا جائے بصورت دیگر دنیا کے سر پر خطرے کی تلوار غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی صورت میں موجود رہے گی ،اس موقع پر رہنماؤں نے اتفاق کیاکہ مملکت پاکستان کو اسرائیلی دہشت گردی سے نجات دلوانے اور فلسطینی مظلومین کی آواز کو پاکستانی غیور عوام تک پہنچانے کے لئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کو مظبوط تر کیا جائے گا اور عوامی بیداری اور اتحاد کے لئے پروگرامات ترتیب دئیے جائیں گے۔بعد ازاں رہنماؤں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء تنظیموں کی جانب سے گذشتہ ماہ میں چلائی گئی مہم ”اسرائیل عالم انسانیت کے لئے خطرہ”کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتر کارکردگی پر اتفاق کیا۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے قنبر رضوی،یاسر رضا،اور طلباء تنظیموں کے نوید آفریدی،فضل مالک،عاصم قیصرانی،زبیر احمد،زاہد عمران،انور،محمد ثاقب،نبیل اکرم،ابو الفضل ساجدی اور علی محمد کے علاوہ دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan