Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مشرقی القدس میں مظاہرے اور جھڑپیں، چار فلسطینی نوجوان گرفتار

palestine_foundation_pakistan_protest-palestinian-citizens-israeli-soldiers

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے القدس کے علاقے چھوڑنے، ہم وطنوں کے حق واپسی سے دستبردار ہونے، اسرائیل کو سکیورٹی تعاون کے ساتھ غزہ جنگ میں مدد فراہم کے انکشافات کے بعد القدس کے مشتعل فلسطینیوں کی اسرائیلی پولیس سے شدید جھڑپیں ہوتی رہیں جن میں چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اہالیان القدس نے فلسطین کے غدار مذاکرات کاروں کے خلاف سڑکوں پر نکل کر زبردست نعرے بازی کے ساتھ مصر میں صدر حسنی مبارک کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی بھی تائید کی۔ اس موقع پر اسرائیلی سرحدی گارڈز اور پولیس نے نوجوان مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے القدس کی مختلف کالونیاں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے سلوان کے علاقے سے 37 سالہ خالد سلوادی، 19 سالہ صہیب رجبی کو گرفتار کر لیا، جبکہ مختلف علاقوں میں جاری جھڑپوں میں دو بچوں کو بھی حراست میں لیے لیا گیا ہے جن کے نام معلوم نہیں بتائے گئے۔ اسرائیلی فوج سارا دن پورے القدس بالخصوص بطن الھوی میں گشت کرتی رہی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan