Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسٔلہ فلسطین عالم انسانیت کا مشترکہ مسٔلہ ہےپاکستان کی جماعتیں اور تمام طبقات متحد ہوکر فلسطین کی حمایت کریں۔

plf-confاسلام آباد (نمائندہ خصوصی)
مسئلہ فلسطین عالم انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے جس کا حل ناگزیر ہے،پاکستان کی سیاسی جماعتیں اور تمام طبقات فلسطینی عوام کی اخلاقی حمایت کے لئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا ساتھ دیں،پاکستان کی سر زمین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سر گرم عم رہیں گے۔ان خیالات کا اظہارعلامہ قاضی احمد نورانی (مرکزی رہنما جمعیت علمائے پاکستان،و سرپرست رکن فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)،علامہ ناصر عباس جعفری(مرکزی سیکریٹری جنرل MWM)،عامر مغل (سیکریٹری جنرل PTI)،راجہ بشیر عثمانی(امیر جماعت اسلامی اسلام آباد،کشمیرونگ) مصطفی نورانی (رہنما جمعیت علمائے پاکستان،اسلام آباد)،عاصم رانا (سیکریٹری پریس کلب اسلام آباد)ملک اقبال (رہنما انجمن نوجوانان اسلام)،جواد کاظمی (سابق مرکزی صدر MTMو ATI)،اور صابر کربلائی (مرکزی ترجمان فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)،محمد علی (رہنماPLFاسلام آباد)،عاطف شبیر (رہنماPLFاسلام آباد)و دیگر نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد کی تعارفی تقریب اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان (PLF)کے پلیٹ فارم سے تمام جماعتیں اپنے تنظیمی تشخص سے بالا تر ہوتے ہوئے فلسطین کاز کی حمایت اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کے لئے متحد ہیں ،کراچی میں گذشتہ تین سال سے زائد عرصہ گذر جانے کے بعد اب فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان (PLF)اسلام آباد میں PLFکی شروعات کر رہے ہیں تا کہ اسلام آباد سے بھی فلسطین کی حمایت میں تمام جماعتیں مشترکہ آواز بلند کر سکیں ۔لہذٰا اس حوالے سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے اسلام آباد میں بھی سر پرست کمیٹی اور ورکنگ کمیٹی قائم کر لی ہے ۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد (PLF)کی سرپرت کمیٹی میں مشاہد حسین سید (مرکز ی رہنما پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم ؒ)،عبد الرشید ترابی (امیر جماعت اسلامی کشمیر)،علامہ ناصر عباس جعفری (مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان)،علامہ اعظم نورانی(رہنما جمعیت علمائے پاکستان اسلام آباد)،عامرمغل (رہنما پاکستان تحریک انصاف،اسلام آباد)،ملک اقبال (رہنما ANI)،مصطفی نورانی (رہنما JUP)،سید جواد کاظمی (سابق مرکزی صدر متحدہ طلباء محاذو انجمن طلبہ اسلام پاکستان)شامل ہیں جبکہ اسلام آباد میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی میں محمد علی ،عاطف شبیر جعفری،عمران علی۔زین عباس،مختار ثقفی اور اسد زیدی شامل ہیں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ PLFکا پلیٹ فارم سیاسی،نظریاتی،مذہبی ،جغرافیائی وابستگیوں سے بالا تر ہوتے ہوئے فلسطین اور فلسطینی عوام کی اخلاقی امداد فراہم کرنے کا ذریعہ ہے ، ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اپنے ناجائز قیام کے روز اول ہی سے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کا سلسلہ شروع کر دیا جو کہ دور حاضر میں مزید شدت اور تیزی اختیار کر چکاہے ،جس کے نتیجہ میں اب تک لاکھوں مظلوم اور نہتے فلسطینی شہید کئے جا چکے ہیں جبکہ ہزاروں فلسطینی مرد وخواتین غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی جیلوں میں اسیری کے ایام گذار رہے ہیں ،یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے مظالم سے معصوم بچے بھی محفوظ نہیں ہیں۔حالیہ 2006ء میں لبنان پر غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی جارحیت اور پھر 2008ء میں غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں دنیا نے دیکھا کہ اسرائیل نے کس سفاکیت اور بربریت سے معصوم فلسطینی بچوں کو شہید کیا ،عالمی میڈیا کم سن فلسطینی بچوں اور لبنانی بچوں کی لاشوں کی تصاویر سے بھرا ہوا تھا ۔لیکن افسوس صد افسوس اقوام متحد ہ کی سلامتی کونسل پر اور بالخصوص امریکا پر کہ جس نے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو فلسطینی نہتے عوام کے قتل عام کا لائسنس دیا ہو ا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan