Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مراکش میں القدس کے لیے چندہ جمع کرنے کی مہم شروع

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque48

مراکش میں ’’بیت المال بیت المقدس‘‘ ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلاحی کاموں کے لیے سالانہ چندہ جمع کرنے کی مہم کا آغاز دس اگست بروز منگل سے کر دیا جائے گا، اس مہم میں رمضان کی بابرکت ساعتوں کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا گیا ہے۔ مراکش کی سرکاری ذرائع ابلاغ کی جانب سے نشر کردہ بیت المال کی پریس ریلیز کے مطابق مراکش کے القدس شریف کے بیت المال ایجسنی کے ڈائریکٹر جنرل سال 2010ء کے لیے اس مہم کا باقاعدہ آغاز کرنے کے لیے جلد ایک تقریب کا انعقاد کریں گے۔ مہم کا آغاز کرنے کے لیے رمضان شریف کا خصوصی دھیان رکھا گیا ہے۔ اس تقریب میں سال 2009ء میں اکٹھے کیے گئے عطیات کے بارے میں تفصیلات بھی حاضرین کے سامنے لائی جائیں گی، اسی طرح سال 2010ء میں القدس شریف کے لیے مجوزہ منصوبوں کی آگاہی بھی دی جائےگی۔ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالکریم علوی مدغری اس تقریب میں سال 2011ء کے لیے ایجنسی کا لائحہ عمل بھی طے کریں گے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے صہیونی حکام شہر کو یہودی رنگ میں رنگنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، بیت المقدس کے باسیوں کو زبردستی ہجرت پر مجبور کرنا اور یہاں پر موجود عرب اور اسلامی شناخت پر مشتمل تمام نشانیوں کو آہستہ آہستہ ختم کیا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan