Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصی کی شہادت کا خطرہ، شمالی دیوار میں دراڑیں پڑ گئیں

aqsa-walls-cracked مسجد اقصی کے بنیادوں کے نیچے اور قرب و جوار میں کھدائی کی کارروائیوں سے مسجد اقصی کی شمالی دیوار میں خطرناک دراڑیں پڑ گئیں ہیں- مقبوضہ فلسطین میں مسجد اقصی اور اسلامی مقدسات کی تعمیر و مرمت کے ادارے اقصی فاؤنڈیشن نے انکشاف کیا ہے کہ مسجد اقصی کی وضو گاہ کی جگہ پر دراڑیں سات میٹر لمبی ہیں- ان دراڑوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے- یہ دراڑیں مسجد اقصی کے لیے شدید خطرہ ہیں- خبر رساں ادارے القدس پریس نے اقصی فاؤنڈیشن کے حوالے سے نقل کیا ہے- مسجد اقصی کی شمالی دیوار میں دراڑوں کی وجہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے قریبی علاقے ’’باب حطہ‘‘ میں مسلسل کھدائی کا عمل جاری رکھنا ہے- بالخصوص زیر زمین راستہ بنانے کے لیے العمریہ سکول کے نیچے کھدائی کی جارہی ہے جو کہ مسجد سے چند میٹر کے فاصلے پر ہے- عینی شاہدین کے مطابق کھدائی کا عمل مسجد اقصی کی حدود کے اندر ہو رہا ہے- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرکوں کے ذریعے روزانہ بڑی مقدار میں مٹی باہر لائی جاتی ہے- اقصی فاؤنڈیشن نے مسجد اقصی کو بچانے کے لیے عالم اسلام کے فوری حرکت میں آنے کا مطالبہ کیا ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan