Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصی کی آزادی کے لیے عالمی مہم کی تیاریاں مکمل

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque46

مسجد اقصی میں آتشزدگی کے سانحے کو 41 سال بیت چلے ہیں، اس اندوہناک واقعہ کی یاد میں القدس عالمی تنظیم نے فلسطین کے لیے کام کرنے والی مختلف یونیز اور کویت میں فلسطینی خیراتی کمیٹی کے تعاون سے ایک عالمی مہم چلانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، ’’اٹھو، اقصی خطرے میں ہے‘‘ کے عنوان سے یہ مہم 19 جولائی تا 09 ستمبر 2010ء جاری رہے گی۔ مہم کے انتظام کاروں کے مطابق اس جدوجہد کا مقصد عرب اور اسلامی دنیا کو مسجد اقصی پر صہیونی جارحیت کے خطرے سے آگاہ کرنا اور خطروں میں گھری مسجد اقصی کے خلاف اسرائیلی اہداف کو ناکام بنانے میں حصہ لینے پر تیار کرنا ہے۔ انہیں یہ باور کرانا مقصود ہے کہ عرب اور اسلامی دنیا کی غیر معمولی خاموشی کی وجہ سے مسجد کو لاحق خطرات ہر گزرتے دن اور ہر گزرتے ماہ و سال بڑھتے جا رہے ہیں۔ مہم کے منتظمین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مہم پچھلی تمام مہمات سے منفرد ہو گی کیونکہ یہ ایک ایسے وقت میں شروع کی جا رہی ہے جب صہیونی دشمنوں کی جانب سے القدس کو یہودیانے کی مذموم کارروائیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ قابض اسرائیل اپنے مفادات کے لیے القدس کو اس کی دینی، قومی اور ثقافتی پہچان سے محروم کرتا جا رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مہم کا ہدف قوم کے ہر طبقے کو مسجد اقصی کے لیے کچھ کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ چنانچہ اس مہم کے ذریعے عرب اور اسلامی دنیا کی عوام کے دلوں میں فلسطین اور مسجد اقصی کے لیے موجود ہمدردی کے جذبات کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ بیان میں مہم کے تحت مختلف نوعیت کی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ان سرگرمیوں میں عالم عرب میں بیک وقت ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، اس کانفرنس کی مرکزی ہیڈ کوارٹر لبنان میں ہو گا۔ اسی طرح ’’اقصی پر آنکھ‘‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ کی اشاعت کے ساتھ دینا بھر سے مسجد اقصی کی طرف ریلیاں نکالی جائیں گی، مختلف ممالک سے شروع ہونے والی یہ ریلیاں مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر اختتام پذیر ہونگی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan