Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصی سے اظہار یکجہتی کے لیے اردن میں شاندار ریلی

jordan-palestinian-rally اردن کے دارالحکومت عمان میں مسجد اقصی سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی – ریلی میں شریک افراد نے بینرزاور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مسجد اقصی سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے – مظاہرین نے مسجد اقصی کے حوالے سے خاموشی پر مسلمان حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی کی – ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اردن میں اخوان المسلمون کے مراقب عام (سربراہ ) ہمام سعید نے اسرائیل سے مذاکرات کرنے والے رہنماؤں کی مذمت کی- انہوں نے کہاکہ اسرائیل بیت المقدس کو یہودیانے اور مسجد اقصی کو شہید کرنے کی سازش پر عمل جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ فلسطینی اتھارٹی اور عرب حکام اسرائیل سے مذاکرات کے لیے ہلکان ہوئے جا رہے ہیں- اسرائیل سے مذاکرات ایک سراب ہے، جس سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں- مسلمان حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے اپنا کردار اداکریں – اردنی حکومت کو اسرائیل سے وادی عربہ معاہدہ ختم کردینا چاہیے- ہمام سعید نے مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں کی تعریف کی تو دوسری جانب انہوں نے مزاحمت کاروں کی گرفتاری پر فلسطینی اتھارٹی کی مذمت کی – ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسلامک ایکشن فرنٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسحاق فرحان نے بیت المقدس اور مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے مسلمان حکمرانوں سے عملی طور پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا- انہوں نے کہاکہ مذاکرات کا راستہ بند ہوچکاہے- اسرائیل مسجد اقصی کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan