Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: رضوان

palestine_foundation_pakistan_dr-ismail-radwan-hamas-leader-in-gaza-strip5 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کےراہنما ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام میں قبلہ اول اور بیت المقدس کے تحفظ کا جذبہ ابھی زندہ ہے، یہودیوں کی سازشیں مسجد اقصیٰ کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔ اتوار کے روز انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آج پیر کے روز غزہ کی مزاحمتی تنظیمیں القدس اور بیت المقدس کے تحفظ کے لیے مشترکہ کانفرنس کررہی ہیں، جس میں مسجد اقصیٰ کو درپیش خطرات اور ان سے نمٹنے کے طریقہ کار بحث کی جائے گی۔ اسماعیل رضوان نے کہا کہ کانفرنس میں مزاحمتی تنظیموں کے علاوہ مذہبی جماعتیں، سماجی بہبود کے اداروں کے اراکین، اساتذہ اور ہر طبقہ فکر کے شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ فلسطینی عوام اور تمام جماعتوں کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کا اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کے لیے بنیادی اصولوں پر کسی قیمت میںبھی سودے بازی نہیں چاہتے اور ایسا کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں اسماعیل رضوان نے کہا کہ کانفرنس میں عالم اسلام کو مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے حوالے سے ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے کی اپیل کی جائے گی ، اس کے علاوہ عرب ممالک اور مسلم حکمرانوں کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ ان کی خاموشی کے باعث قبلہ اول کویہودیوں کے ہاتھوں کس حد تک نقصان پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبلہ اول کا تحفظ صرف فلسطینی عوام کی نہیں پورے عالم اسلام کی ذمہ داری ہے، اسلامی دنیا کو اپنے فرائض کا صحیح معنوں میں ادراک ہونا چاہیے۔ حماس کے راہنما نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے مظاہرین پر تشدد اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کو اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan