Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں کھدائیوں کے ایک بڑے سلسلے کاانکشاف

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque-excavation

فلسطین میں مسجد اقصیٰ کی تعمیر ومرمت کی ذمہ دار تنظیم “اقصیٰ فاٶنڈیشن وٹرسٹ” نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکام مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کی کھدائی کے ایک خفیہ منصوبے پرعمل پیرا ہیں اور مسجد کی تین اطراف کھدائیوں کا سلسلہ خطرناک حد تک پہنچا دیا گیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقصیٰ فاٶنڈیشن کو حال ہی میں مختلف ذرائع سے ایسی تصاویر موصول ہوئی ہیں جن میں زیرزمین اسرائیل کی کھدائیوں اور قبلہ اول کی بنیادوں کے نیچے کھودی گئی سرنگوں کو دکھایا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کی ایک جانب دیوار براق کے نیچے کھدائی کی گئی ہے جبکہ مسجد کی مغرب کی سمت کی ایک بیرونی دیوار کے نیچے اور مسجد اقصیٰ کے احاطے کے میں باب المطہر کی بنیادوں کو بھی کھوکھلا کیا گیا ہے. اقصیٰ فاٶنڈیشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نام نہاد عبرانی تاریخی آثار کی تلاش میں مسجد اقصیٰ کے گرد اور اس کے نیچے سرنگوں کی کھدائیوں کا ایک جال تیارکر رہی ہے. آنے والے وقتوں میں یہی سرنگیں مسجد اقصیٰ کی شہادت کا موجب بن سکتی ہیں، کیونکہ اب یہ سرنگیں مسجد کے اتنا قریب پہنچ چکی ہیں کہ اس سے کسی بھی وقت مسجد کے کسی حصے کو نقصان پہنچ سکتا ہے. ادھر دوسری جانب مسجد اقصیٰ کے گرد بعض مقامات پر زیرزمیں وائرنگ سسٹم نصب کرنے کی آڑ میں بھی کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے. بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کھدائیوں کے کاموں میں مصروف افراد کو بیرون ملک سے لایا گیا ہے.ان میں سے بعض مغربی ایشائی ممالک کے شہری ہیں جو نہ عربی سمجھتے ہیں اور نہ ہی عبرانی زبان میں گفتگو کرسکتے ہیں. ان کے ساتھ کھدائیوں کے حوالے سے جب کوئی بات چیت کی جاتی ہےتو وہ اشاروں میں صرف اتنا بتاتے ہیں کہ وہ اسرائیلی حکومت کے ملازم ہیں اور یہ کام اس کے کہنے پر کر رہے ہیں. خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس پر سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے کے بعد سے اب تک صہیونی حکومتوں نے بڑی مقدار میں قبلہ اول کے گرد سرنگیں کھودی ہیں، جس سے مسجد اقصٰی کو اب تک خاطر خواہ نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan