Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصیٰ پر یہودی حملوں کے خلاف ترکی میں مظاہرے

turks-demo1 گذشتہ دنوں مسجد اقصیٰ پر انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے حملوں کے خلاف ترکی میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔ منگل کے روز ترکی میں نوجوانوں کی تنظیم”الپ آرینلیر” کے زیر اہتمام ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پرقابض اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ پرحملوں کی شدید مذمت اور مسجد اقصیٰ کے ساتھ اپنی عقیدت کےنعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے یہودیوں کی فلسطین میں دہشت گردی اور قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے پراسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ مظاہرین نے فلسطینی تحریک مزاحمت اور مجاہدین کے حق میں بھی نعرے لگائے۔ بعدا ازاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے ایک مقامی راہنما نے کہا کہ اسرائیل ایک سازش کے تحت مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے اس نے انتہا پسند یہودیوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ انہوں نے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اس تاریخی مقدس مقام کی حفاظت کے لیے متحد ہو کر کوششیں کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan