Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کی چڑھائی مذہبی دہشت گردی ہے: علما

اتوار کو فلسطینی علما ایسوسی ایشن نے مسجد اقصیٰ پر مسلسل حملوں اور یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی۔

ایک تحریری بیان میں علما کونسل نے دنیا سے اپیل کی کہ وہ مسجد اقصیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ کھڑے ہو جائیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

علما نے وضاحت کی کہ ان دنوں جو کچھ ہو رہا ہے وہ الاقصیٰ کے لیے بہت خطرناک ہےاور یہ کہ “فلسطینیوں، تمام مسلمانوں اور دنیا کے جذبات کو مشتعل کرنے کا سلسلہ لامحالہ خطے کی صورت حال کےلیے ایک دھماکے کا باعث بنے گا۔ اس وقت ہمارے لوگوں کے غصے کو کوئی نہیں روک سکے گا۔

انہوں نے ان دنوں مسجد اقصیٰ میں زیادہ سے زیادہ حاضری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ ایک جائز ضرورت ہے۔علما نے اسلامی دنیا کے لوگوں سے فوری اقدام کرنے اور سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا قبلہ اس وقت ناپاک صہیونیوں کے گھناؤنے جرائم کے نشانے پر  ہے۔

علما نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس اور یہودی شرپسندووں کے دھاوے اسرائیلی ریاست کی مذہبی دہشت گردی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan