Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصیٰ پرخطرات کےبادل منڈ لارہے ہیں:شیخ صلاح

al-aqsa-mosque2 مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی شہریوں کی نمائندہ جماعت تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ رائد صلاح نے یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی تواتر کے ساتھ کی جانے والی بے حرمتی پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والا وقت مسجد اقصیٰ کے لیے خطرات لے کرآرہا ہے۔ جمعہ کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مسجد اقصیٰ، بیت المقدس اور فلسطین میں اسلامی مقدس مقامات کو جتنے خطرات اس وقت درپیش ہیں ماضی میںنہیں تھے اورآنے والا وقت زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ تحریک اسلامی کے راہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیل جارحیت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنا چاہتا ہے، موجودہ حالات بھی مسجد اقصیٰ کے حوالے سے خطرناک ہیں تاہم اسرائیل مستقبل میں اس سے بھی بڑھ کر تباہی اور جارحیت کا مرتکب ہونا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ قبلہ اول کو درپیش مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے عرب ممالک اور عالم اسلام کو یکجا ہونے ہونے اور ٹھوس پالیسی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ شیخ رائد صلاح نےکہا کہ مسجد اقصیٰ کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیے فلسطین بھر سے شہریوں کا قبلہ اول میں جمع ہونا ضروری ہے، کیونکہ افرادی قوت میں اضافے سے مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کی دست برد سے بچایا جاسکتا ہے۔ شیخ رائد صلاح نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کے تمام شہروں بشمول مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے شہری اپنی حاضری کو زیادہ سے زیادہ مسجد اقصیٰ میں یقینی بنائیں۔ انہوں نے جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد مسجد اقصیٰ میں جمع ہونے والے فلسطینیوں پراسرائیلی فوج کی فائرنگ اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کا اصل مقصد یہودیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے کی راہ ہموار کرتے ہوئے فلسطینیوں کو قبلہ اول میں انے سے روکنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan