Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیل کا ڈرون سے حملہ،جارحیت کی نئی مثال

جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے جمع ہونے والے ہزاروں فلسطینی روزہ داروں پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں نمازی زخمی ہوگئے اور مسجد کے صحن میں آگ بھڑک اٹھی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز نماز جمعہ کے اجتماع پر اسرائیلی فوج نے ڈرون کے ذریعے نہتے فلسطینی نمازیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ کی۔

ڈرون طیارے کی مدد سے نمازیوں کو قبلہ اول سے نکالنے کے لیے زہریلی آنسوگیس کا استعمال کیا گیا۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہونے والے دسیوں نمازیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے 26 فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ مجموعی طورپر 57 فلسطینی نمازی مسجد اقصیٰ میں زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan