Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کا تشدد، 224 روزہ دار زخمی،470 گرفتار

اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ پر جمعے کی علی الصبح دھاوا بول دیا جہاں ہونے والی جھڑپوں میں طبی کارکنان کے مطابق اب تک کم از کم 224 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ اس دوران قابض فوج نے مسجد اقصیٰ سے 470 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

جمعہ کو فجر سے قبل اسرائیلی سکیورٹی فورسز مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو گئیں جہاں ہزاروں فلسطینی رمضان کے مقدس مہینے میں نماز کے لیے جمع تھے۔

خبر رساں اداروں کے اسرائیل نے کہا کہ فورسز ان چٹانوں اور پتھروں کو ہٹانے کے لیے مسجد میں داخل ہوئیں جو تشدد کے پیش نظر جمع کیے گئے تھے۔

یہ تازہ جھڑپیں ایسے حساس وقت پر ہوئی ہیں جب مسلمان رمضان کے دوسرے جمعے کی تیاری کر رہے ہیں، یہودیوں کی ہفتے بھر کی طویل تعطیلات جمعہ کو غروب آفتاب کے وقت شروع ہوں گئی اور مسیحیوں کا مقدس ہفتہ بھی ہے جس کا اختتام اتوار کو ایسٹر پر ہو گا۔

 تعطیلات سے بیت المقدس کے پرانے شہر میں تینوں مذاہب کے دسیوں ہزار عبادت گزاروں کی آمد متوقع ہے۔

تازہ ترین جھڑپوں کی آن لائن گردش کرنے والی ویڈیوز میں فلسطینیوں کو پتھر پھینکتے اور پولیس کو مسجد کے چاروں اطراف سے آنسو گیس اور سٹن گرینیڈ فائر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دیگر ویڈیوز میں آنسو گیس کے گہرے بادلوں کے باوجود نمازیوں کو مسجد کے اندر ہی روکے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

فلسطینی ہلال احمر ایمرجنسی سروس نے کہا ہے کہ سروس نے 67 افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جو لاٹھی چارج، ربڑ کی گولیوں یا سٹن گرینیڈ سے زخمی ہوئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan