Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کی، کسی دوسرے مذہب کا کوئی حق نہیں: رائد صلاح

مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ راید صلاح نے زور دے کر کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ عرب اسلامی فلسطینیوں کا حق ہے جس میں کسی کی شراکت، سودے بازی یا تقسیم کو قبول نہیں کرتا۔

الشیخ صلاح نے اس بات پر زور دیا کہ الاقصیٰ میں اسرائیلی موجودگی ایک غاصب  کے درجے پرہے۔ اسرائیل کی موجودگی باطل اور بلا جواز ہے۔

شیخ الاقصیٰ نے کل منگل کے روز مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے فلسطینیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کی ملکیت ہے جس میں کسی دوسرے مذہب کے پیروکاروں کا کوئی حق نہیں۔

خیال رہے کہ الشیخ راید صلاح کو اسرائیلی حکام نے قبلہ اول سے پندرہ سال کے لیے بے دخل کررکھا تاہم وہ اسرائیلی پابندیاں توڑ کرر قبلہ اول میں پہنچے۔

قابض حکام نے شیخ صلاح کو “اسرائیل کے خلاف نفرت آمیز تقاریر” کے الزام میں 17 ماہ قید سنائی تھی۔ وہ سزا کاٹنے کے ڈیڑھ سال بعد رہا ہوئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan