Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

مساجد اور مسیحی عباد ت گاہوں پر اسرائیلی شدت پسندوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

فلسطین میں اسرائیلی شدت پسندوں کی کاروائیوں میں مسجد اور چرچ نذر آتش کیا جانا صیہونی جنونیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔مظفر احمد ہاشمی 

مساجد اور مسیحی عباد ت گاہوں پر اسرائیلی شدت پسندوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔صابر کربلائی
مسلمانوں اور عیسائیوں کی عبادتگاہوں حملہ در اصل اسرائیل کے ناپاک عزائم کی غمازی ہے اسرائیل کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

sab

فلسطین میں اسرائیلی شدت پسندوں کی کاروائیوں میں مسجد اور چرچ نذر آتش کیا جانا صیہونی جنونیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔مظفر احمد ہاشمی 

مساجد اور مسیحی عباد ت گاہوں پر اسرائیلی شدت پسندوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔صابر کربلائی
مسلمانوں اور عیسائیوں کی عبادتگاہوں حملہ در اصل اسرائیل کے ناپاک عزائم کی غمازی ہے اسرائیل کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

علامہ قاضی احمد نورانی ، محفوظ یار خان ، علامہ شوکت مغل

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اور سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر اورملی یکجہتی کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ترجمان صابر کربلائی، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوط یار خان ایڈووکیٹ اور جمعیت علماء پاکستان کشمیر کے رہنما علامہ شوکت مغل قادری نے گذشتہ روز فلسطین میں مسجد اور چرچ پر ہونے والے اسرائیلی شدت پسندوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطین میں صیہونی مظالم کے سلسلہ میں امریکہ کو برابر کا شریک جرم قرار دیا ہے اور کہا کہ عالمی دہشت گرد امریکہ نے غاصب اسرائیلی کی ناجائز سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے باعث آئے روز فلسطینیوں کو انسانیت سوز مظالم کا شکار بنایا جاتا ہے اور حد تو یہ ہے کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کی عبادتگاہیں بھی محفوظ نہیں رہی ہیں۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں جامع مسجد الھدیٰ کو نذرآتش کیے جانے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی دہشت گردی قرار دیا ہے۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤن نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ صیہونیوں کی جانب سے مسجد الھدیٰ کو آگ ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب فلسطینی عوام کئی سال قبل مسجد ابراہیمی میں ایک انتہا پسند صیہونی کے ہاتھوں درجنوں نمازیوں کے قتل عام کی یاد میں سوگ کی کیفیت میں تھے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کا مسجد کو آگ لگانا اسرائیل کی انتخابی مہم کا حصہ ہے۔ مسجد کو آگ لگانے والنے عناصر خطے میں مذہبی شدت پسندی اور مذہبی جنگ چھیڑنے کی سازش کررہے ہیں۔ ایسے لوگ انسانی اقدارکے بھی دشمن ہیں جو مقدس مقامات کو بھی معاف نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی انتہا پسندوں کی جانب سے فلسطین کی ایک مسجد کو آگ لگانے سمیت بیت المقدس میں چرچ کو جلائے جانے کے واقعات سے صیہونیوں کے دلوں میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے لیے کینے اور بغض کا برملا اظہار ہوتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan