Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام آل پارٹیز پریس کانفرنس آج کراچی پریس کلب میں ہو گی، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے۔

 

کراچی ( ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری صابر ابو مریم اور عوامی مسلم لیگ پاکستان کے رہنما محفوظ یار خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام آل پارٹیز پریس

forget

 

کراچی ( ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری صابر ابو مریم اور عوامی مسلم لیگ پاکستان کے رہنما محفوظ یار خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام آل پارٹیز پریس

کانفرنس آج بروز بدھ مورخہ 4مارچ کو ٹھیک پانچ بجے کراچی پریس کلب میں منعقد کی جائے گی، آل پارٹیز پریس کانفرنس میں چرچ آف پاکستان کے رہنما بشپ صادق ڈینئیل سمیت پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ نواز، جماعت اسلامی ، پاکستان تحریک انصاف،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، عوامی نیشنل پارٹی، مجلس وحدت مسلمین ، پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم، عوامی مسلم لیگ، جمعیت علماء پاکستان، جمعیت علمائے اسلام، جعفریہ الائنس پاکستان، پاکستان عوامی تحریک، سنی تحریک ، موتمر عالم اسلامی سمیت سول سوسائٹی اوردیگر انسانی حقوق کے اداروں کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔

آل پارٹیز پریس کانفرنس کا مقصد بتاتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ مورخہ27فروری کو غاصب صیہونی اسرائیلی دہشت گردوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں جامع مسجد الھدیٰ کو نذرآتش کیا اور پھر اسی علاقے میں موجود ایک مسیحی عباد گاہ (چرچ) کو بھی نذر آتش کیا گیا، واضح رہے کہ صیہونیوں نے مسجد او ر چرچ کو نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ حضرت عیسیٰ علیہ السلام جو اللہ کے برگزیدہ پیغمبر ہیں کی شان میں گستاخی کا عمل انجام دیا تھا، تاہم فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے انبیاء ؑ کی سر زمین فلسطین میں حالیہ دنوں مسجد اور مسیحی عباد ت گاہ (چرچ) کو صیہونی دہشت گردوں کی جانب سے نذر آتش کئے جانے کے خلاف ایک ہنگامی ’’آل پارٹیز پریس کانفرنس‘‘ کا انعقاد کراچی پریس کلب میں بروز بدھ مورخہ04مارچ کو ٹھیک 5بجے شام کو کیاہے جس میں پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت چرچ آف پاکستان کے رہنما بشپ
صادق ڈینئل شرکت کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan