اسلام آباد ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات )مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیرمیں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی بد ترین پائمالی کے عنوان سے سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیر صدارت کانفرنس کا انعقاد پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز اسلام آباد میں کیا گیا، کانفرنس کا انعقاد سینیٹر مشاہد حسین سید (چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ)کی جانب سے کیا گیا تھا جس میںمہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے انسان حقوق محترمہ ڈاکٹر شیریں مزاری تھی جبکہ اس موقع پر کشمیر امریکن کونسل کے وفد سے ڈاکٹر امتیاز سمیت معروف خاتون صحافی نسیم زہر ہ نے خطاب کیا۔
کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی بد ترین پائمالی پر منعقدہ کانفرنس میں اراکین سینیٹ سمیت قائمہ کمیٹیوں کے سیکرٹریز اور اراکین قومی اسمبلی و سول سوسائٹی نمائندوں نے شرکت کی۔
کانفرنس میں اراکین سینیٹ بشمول سینیٹر مشاہد حسین سید (چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ)، عفاقی وزیر برائے انسانی حقوق محترمہ شیریں مزاری،سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر شیریں رحمان، سینیٹر جاوید عباسی، سینیٹر محترمہ نزہت صادق، سینیٹر مولانا عطا ءالرحمان، سینیٹر میاںمحمد عتیق سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم و دیگر شریک تھے۔