Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں، مفتی گلزار نعیمی

اسلام آباد ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات )جامعہ نعیمیہ اسلام آباد کے سربراہ اور جماعت اہل حرم پاکستا کے مرکزی صدر مفتی گلزار نعیمی نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی ی جدوجہد کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں اور مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اولین مسئلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم کی قیادت میں مفتی گلزار نعیمی سے جمعہ کے روز جامعہ نعیمیہ میں ملاقات کی ، اس موقع پر وفد میں نادر خان،ضیغم عباس، یاسر حبیب،محمد علی اور دیگر شریک تھے۔

ملاقات کے دوران فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے جماعت اہل حرم کے چیئر مین مفتی گلزار نعیمی کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے قیام، اغراض و مقاصد سمیت پاکستان بھر میں جار ی سرگرمیوں اور بین الاقوامی سطح پر مسئلہ فلسطین کے ساتھ منسک ہونے سمیت فلسطین فاؤنڈیشن کے کردار پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر انہوںنے مفتی گلزار نعیمی کو فلسطین کی موجود صورتحال سمیت امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے خلاف جاری منفی ایجنڈا اور سرگرمیوں اور سازشوں پر بھی روشنی ڈالی اور خطے کی عرب مسلم ریاستوں کے سرد کردار کے بارے میں اپنی تشویش سے بھی آگاہ کیا۔مسئلہ فلسطین پالیسی پر پاکستان کے موقف اور گذشتہ دنوں پاکستان میں فلسطین مخالف بیانا ت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل نے مفتی گلزار نعیمی کو بتایا کہصیہونی لابی پاکستا ن میں سرگرم عمل ہے اور پاکستا ن کو غیر مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں انارکی پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اس حوالے سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے صدر مملکت اور وزیر اعظم کو تفصیلی مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ان سے اپیل کی گئی ہے کہ پاکستان میں فلسطین مخالف سرگرمیوں کو روکنے کے لئے فی الفور اقدامات کئے جائیں اور صیہونیو ں کے پے رول پر موجود عناصر کی بیخ کنی کی جائے جبکہ مسئلہ فلسطین سے متعلق خارجہ پالیسی میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور علام اقبال ؒ کے وضع کردہ بنیادی اصولو ں سے ہر گز انحراف نہ کیا جائے ۔

ملاقات کے دوران جامعہ نعیمیہ کے سربراہ اور جماعت اہل حرم پاکستان کے چیئر مین مفتی گلزار نعیمی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں اور کارکردگی پر خرا ج تحسین پیش کرتے ہوئے سراہا اور کہا کہ فلسطین کی مظلوم ملت کی حمایت اور قبلہ اوّل کی بازیابی کی جدوجہد میں شریک ہونا ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،انہوںنے فلسطین میں جاری مسلسل صیہونی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بھر میں عوام الناس کو مسئلہ فلسطین پر آگاہی فراہم کرنا سب سے اہم ترین قدم ہے اور اس حوالے سے جماعت اہل حرم پاکستان فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے شانہ بہ شانہ رہے گی ۔انہوں نے فلسطینیوں کے حق واپسی کی حمایت کی اور امریکہ کی طرف سے فلسطین پرصیہونی غاصبانہ تسلط پر مبنی منصوبوں بالخصوص صدی کی ڈیل کو دنیا کی سب سے بڑی ناانصافی قرار دیا ، ان کاکہنا تھا کہ عرب ممالک کے حکمرانوں کو چاہئیے کہ وہ مشکل وقت میں فلسطینیوں کا ساتھ دیں اور امریکہ و اسرائیل کے مفادات کی خاطر عرب حمیت او ر مسلم غیرت کے تقدس کو پامال نہ کریں، اس موقع پر مستقبل میں فلسطین کاز کے لئے مشترکہ طور پر جد وجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کونسل میں شمولیت اور رکنیت بھی قبول کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan