Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

مسئلہ فلسطین کی حمایت بنیادی فریضہ ہے۔ خواجہ عزیز الحسن

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) میڈیا فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیشن کے رہنما خواجہ عزیز الحسن نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پوری امت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کی حمایت کرنا ہمارا بنیادی فریضہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ظلم کرنے والی قوتیں زیادہ دیر تک ظلم جاری نہیں رکھ سکیں گی۔ انہوں نے مسلمانوں کو باہمی اتحاد و یکجہتی کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور قبلہ اوّل بیت المقدس مسلمانوں کے اتحاد کا محور و مرکز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مظلوموں کی حمایت کرنا ایک اہم مشن ہے جس پر فلسطین فاؤنڈیشن کے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے پاکستان میں فلسطین کاز کے لئے جاری سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے جبکہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے۔ اس موقع پر خواجہ عزیز نے روزنامہ قدس اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ویب سائٹس اور دیگر کارکردگی کا بھی مشاہدہ کیا۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan