Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

مزاحمتی قیادت کے قتل میں کردار ادا کرنے والے مخبر کو غزہ میں پھانسی دے دی گئی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں مزاحمتی سکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ (م. م) نامی مخبر کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ یہ اقدام تمام انقلابی طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد اٹھایا گیا، کیونکہ مذکورہ شخص قابض اسرائیلی انٹیلی جنس کے ساتھ رابطے اور مزاحمتی کارکنوں کے قتل میں ملوث ہونے کا مجرم قرار پایا تھا۔

مزاحمتی سکیورٹی نے بدھ کی شام ایک پریس بیان میں کہا کہ مجرم نے کئی ایسے قتل عام کروانے میں کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی پر جاری نسل کشی کی جنگ کے دوران فلسطینی عوام کے کئی افراد شہید ہوئے۔ نیز، وہ مزاحمتی گروپوں کے رہنماؤں کے قتل کی متعدد کارروائیوں کا ذمہ دار بھی تھا، جن میں تازہ ترین واقعہ القسام بریگیڈز کے چیف آف اسٹاف شہید کمانڈر عزالدین الحداد المعروف ’ابو صہیب‘ کا بہیمانہ قتل ہے۔

مزاحمتی سکیورٹی نے اس بات پر زور دیا کہ قابض دشمن کے ساتھ تعاون کرنے والے اور فلسطینی عوام کے عزم و استقامت اور اتحاد کو کمزور کرنے کے اس کے منصوبوں میں ساتھ دینے والے مخبروں کا انجام یہی ہوگا۔

انہوں نے ہر اس شخص کو جو راہ بھٹک چکا ہے اور جس نے اپنی تقدیر کو قابض دشمن سے جوڑ لیا ہے، دعوت دی کہ بہت دیر ہونے سے پہلے قومی صف میں واپس آئے اور خود کو مزاحمتی سکیورٹی کے اداروں کے حوالے کر دے۔

مزاحمتی سکیورٹی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مخبر جو قومی صف سے خارج ہو چکے ہیں، یہ صرف اپنی نمائندگی کرتے ہیں اور یہ فلسطینی خاندانوں اور قبائل کے ان روایات و اقدار کے منافی ہیں، جن کا اندرونی اتحاد کو برقرار رکھنے اور قابض دشمن اور اس کے آلہ کاروں کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے میں ایک کلیدی قومی کردار ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan