Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مزاحمت، اسرائیلی مظالم کے مقابلے کے تیاری کر رہی ہے: اسامہ حمدان

palestine_foundation_pakistan_osama-hamdan-senior-hamas-representative-in-lebanon1

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن اسامہ حمدان کا کہنا ہے براہ راست مذاکرات کی ناگزیر ناکامی کے بعد مزاحمتی تنظیمیں اسرائیلی مظالم کے مقابلے کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ براہ راست مذاکرات کی کامیابی کا مقصد اسرائیلی منصوبے کی کامیابی ہو گا، جس کے بعد وہ مزاحمت کو کچلنے کی پوری کوشش کرے گا۔ لبنانی اخبار”السفیر” کو خصوصی انٹرویو میں اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ اسی لئے مزاحمت اسرائیل کے تمام امکانی حملوں کو سامنے رکھتے ہوئے اس کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ براہ راست مذاکرات کے لئے ماحول ساز گار نہیں۔ لبنان اور بیرون لبنان رہنے والے فلسطینی ان مذاکرات میں کی جانے متوقع افراط و تفریط کی مخالفت کریں گے۔ بالخصوص اگر یہ فلسطینیوں کے حق وطن واپسی سے متعلق ہوئی تو اسے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ حماس کے رہ نما نے مزید کہا کہ مذاکرات کی ناکامی پی ایل او کے لئے بڑی تباہی اور مثبت موقع دونوں ہی بن سکتی ہے۔ اس کا انحصار خود پی ایل او کے اپنے اوپر منحصر ہے۔ مذاکرات کی ناکامی کے بعد بھی پی ایل او نے اگر ان کے جاری رکھنے پر اصرار کیا تو یہ موقف تنظیم کے لئے تباہ کن نتائج لا سکتا ہے۔ ایسا موقف اختیار کرنے پر فلسطینیوں کو درپیش سیاسی بحران مزید گہرا ہو سکتا ہے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اسامہ حمدان نے کہا کہ اگر مذاکرات میں ناکامی کے بعد پی ایل او نے اپنی پالیسی کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے مزاحمت جیسے اسٹرٹیجک آپشن کی طرف لوٹنے کا فیصلہ کیا تو یہ موقف اسے مخمصے سے باہر نکال سکے گا۔ یہ آپشن فلسطینیوں کو ایک موقع فراہم کرے گا کہ وہ تنظیم کو جمہوری اور انتظامی طور پر صحیح بنیادوں پر استوار کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan