مقبوضہ فلسطین میں یہودیوں کے “درز” فرقے سے تعلق رکھنے والے مذہبی راہنماؤں نے پیغمبرحضرت شعیب علیہ السلام کے سلسلے میں سالانہ تقریب میں اسرائیلی صدر شمعون پیریز کی شرکت پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
درز فرقے کی عرب کمیٹی کے رکن شیخ نمرنمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ “ہمیں شدیدافسوس ہے کہ نبی شعیب علیہ السلام کے سلسلے میں سالانہ تقریبات ہماری روایات کے خلاف مذہبی کے بجائے سیاسی رنگ اختیارکرتی جا رہی ہیں، حالیہ برسوں میں شدت کے ساتھ یہ محسوس کیا جاتا رہا ہے کہ مذہبی تقریبات میں سیاسی راہنماؤں اور برسراقتدار اعلیٰ سطح کے اہلکاروں کا غلبہ ہو گیا ہے”۔
واضح رہے کہ 1974ء میں مقبوضہ فلسطین میں حضرت شعیب کے سلسلے میں منعقدہ مذہبی تقریب میں “درز” فرقے کے پیروکاروں اور حکومتی اہلکاروں میں شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جب اس وقت کے اسرائیلی یتزحاک رابین نے تقریب میں شرکت کی کوشش کی۔ تقریب میں کشیدگی کے بعد رابین پچھلے دروازے سے نکل کرچلے گئے تھے۔