Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مذاکرات دمشق میں ہی ہونگے، حماس کا فتح کو پیغام

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas-palestinian-factions-meeting11

فلسطین کے مخصوص ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فتح کو پیغام بھجوا دیا ہے کہ رواں ماہ حماس ۔ فتح کے مابین مذاکرات شام کے دارالحکومت دمشق میں ہی ہونگے۔ خیال رہے کہ فتح کی جانب سے حماس کو مذاکرات کی جگہ لبنان کے دارالحکومت بیروت منتقل کرنے کا کہا جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ پچھلے ماہ عزام احمد کی سربراہی میں فتح کے وفد اور حماس کے مابین ہونے والی ملاقات میں اگلی ملاقات کے لیے دمشق کا ہی تعین کیا گیا تھا۔ ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق حماس اور فتح کے مابین فلسطینی مصالحت کے لیے ہونے والے یہ مذاکرات پچھلے ماہ کے مذاکرات کی تکمیل ہونگے۔ ان مذاکرات میں دیگر معاملات پر اتفاق کے بعد سکیورٹی معاملات پر بحث جاری تھی۔ خیال رہے کہ دو روز قبل سے یہ خبریں تواتر کے ساتھ آ رہی تھیں کہ فتح نے حماس سے درخواست کی ہے کہ وہ مذاکرات کے اس دوسرے دور کا جائے مقام دمشق کے بجائے لبنانی دارالحکومت لبنان منتقل کرلے۔ کس چیز نے فتح کو پہلے سے طے شدہ مقام کو تبدیل کرنے کی درخواست پر مجبور کیا، اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ سرت میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس میں شام اور فتح کی قیادت کے مابین اختلافات کے بعد فتح نے حماس سے مذاکرات کی جگہ تبدیل کرنے کا کہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan