اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولٹ بیورو کے نائب سربراہ موسی ابو مرزوق نے کسی عرب ملک کے القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمود مبحوح کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے – انہوں نے اردن کے اخبار ’’السبیل ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محمود مبحوح کو قتل کرنے میں کسی عرب ملک کا مفاد نہیں ہے- محمود مبحوح کا قتل صرف اسرائیلی مفاد میں ہے- اسرائیل ہی ان کے قتل میں ملوث ہے-
واضح رہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے محمود مبحوح کے قتل میں عرب ملک کے ملوث ہونے کی خبریں شائع کی تھیں-
متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے محمود مبحوح کے قتل کی تحقیقات میں حماس کے وفد کو شامل کرنے کو مسترد کرنے کے حوالے سے موسی ابو مرزوق نے کہا کہ حماس محمود مبحوح کے خون کی وارث ہے – ہر ملک کی بعض سیاسی مجبوریاں ہوتی ہیں ہم ان مجبوریوں کا احترام کرتے ہیں- موسی ابو مرزوق نے متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا کہ محمود مبحوح کے قتل کی تحقیقات کے لیے حماس کو شامل کیا جائے –