Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس کے زیرانتظام جیل میں قیدیوں پر بدترین تشدد

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisons-tortured-in-pa-jail1

مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل میں قائم فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرانتظام الظاھریہ جیل میں زیرحراست فلسطینی قیدیوں پر بدترین تشدد کا انکشاف ہوا ہے.
ذرائع کے مطابق الخلیل میں رمضان المبارک کے دوران مجاہدین کے ہاتھوں چاریہودی آبادکاروں کی ہلاکت کے بعد شہرسے گرفتار بیشتر افراد کو اسی جیل میں رکھا گیا ہے ،جہاں محمود عباس کے تفتیش کار ان پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں.
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں الظاہریہ عقوبت خانے سے رہا ہونے والے بعض اسیران نے میڈیا کے سامنے اپنے اوپر ہونے والے تشدد کی تفصیلات بتائیں. رہائی پانے والے اسیروں کا کہنا تھا کہ جیل میں الخلیل آپریشن کے تناظر میں گرفتار دسیوں افراد کو نہایت بے دردی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے.
فلسطینی تفتیش کار قیدیوں پر جہاں جسمانی تشدد کرتے ہیں وہیں انہیں نئے نئے طریقوں سے ذہنی اور نفسیاتی تشدد بھی کیا جاتا ہے.عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کی جیلوں میں بڑی تعداد میں ایسے قیدی بھی موجود ہیں جو یا تواٹھارہ سال سے کم عمرہیں یا ان کی عمریں 50 سال سے زیادہ ہیں. جیل اہلکار اور تفتیش کار تمام عمر کے قیدیوں کے ساتھ یکسان ظالمانہ رویہ اور سلوک کرتے ہیں. قیدیوں کو کوٹھریوں کے اندر بھی بیڑیوں اور زنجیروں میں جکڑ کر رکھا جاتا ہے.
جیلوںمیں زیرحراست تشدد کا نشانہ بننے والے قیدیوں میں کئی مختلف مہلک نوعیت کے امراض کا شکار مریض بھی ہیں، جن کی بیماریوں کے باوجود تشدد کر کے ان کی امراض کواور بڑھا دیا گیا ہے.فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسیر رکن محمد الحلائقہ کی اہلیہ سمیرہ الحلائقہ نے بتایا کہ انہیں اپنے شوہر کی حالت کے بارے میں ملنے والی معلومات کے بعد سخت تشویش لاحق ہو گئی ہے، کیونکہ ان کی امراض کے باوجود فلسطینی اتھارٹی کے جیلر ان پر وحشیانہ تشدد کرتے ہیں.ان پرجسمانی تشدد کےساتھ ساتھ کئی کئی گھنٹے انہیں واش روم میں بند کیا جاتا ہے.ایک دوسرے معمر قیدی الشیخ نضال القواسمہ کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وحشیانہ تشدد کے باعث وہ کئی بار ہوش و حواس کھوہ چکے ہیں تاہم ان پر تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے.
خیال رہےکہ رمضان المبارک میں مجاھدین کی کارروائی میں چار یہودیوں کی ہلاکت کے بعد محمود کی سیکیورٹی فورسز نےحماس اور دیگر تنظیموں کے سیکڑوں کارکنوں کو حراست میں لے کر جیلوں میں بند کر دیا تھا. وہ تاحال فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں مقید ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan