Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس کی گولڈ سٹون رپورٹ کی مخالفت کرنے پر فلسطینی وزیر مستعفی

ministerbasim مغربی کنارے میں سلام فیاض کی حکومت میں شامل وزیراقتصادیات نے صدر محمود عباس کی جانب سے گولڈ سٹون کی رپورٹ کی اقوام متحدہ میں مخالفت کرنے اور اسرائیل کی حمایت کرنے پر قلمدان وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اور اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹوں کے مطابق وزیر اقتصادیات باسم خوری نے اپنا استعفیٰ صدر کو بھجوادیا ہے۔ مستعفی وزیر کا کہنا ہے کہ صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی میں گولڈ سٹون کی اسرائیلی جنگی جرائم سےمتعقل تیارکردہ رپورٹ کی مخالفت کرکے قوم دشمنی کا ثبوت دیا، جس پرانہیں سخت افسوس ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں جنگ کے دوران انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی، اس پراسے ضرور قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے تھا۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی میں عالمی ادارے کے مندوب گولڈ سٹون کی تیار کردہ رپورٹ پرووٹنگ کی جانی تھی جس میں اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے تحت کارروائی کا امکان تھا، تاہم فلسطینی صدر محمود عباس سے امریکی دباؤ کے تحت رپورٹ کی مخالفت کی اور اسرائیل کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا سنہری موقع ضائع کردیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan