Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس کا اسرائیل سے مذاکرات کا فیصلہ اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارنے کے مترادف ہے: بحر

dr-ahmed-bahar9 فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرا کے بحالی کی پیشکش پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے ان کایہ فیصلہ اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارنے کے مترادف ہے۔ پیر کے روز محمود عباس کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آباد کاری کے جاری رہتے ہوئے اسرائیل سے مذاکرات بے معنی ہیں۔ محمود عباس نے اسرائیل سے مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ کر کے خود ہی اپنے فیصلوں اور اسرائیل کی مزمت سے متعلق بیانات کی نفی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے مفادات کے برعکس اسرائیل سے مذاکرات کی بحالی کا اعلان فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کا قتل ہو گا۔ محمود فلسطین اسرائیل مذاکرات کی بحالی نہیں بلکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے مذکرات کر رہے ہیں جو مسئلہ فلسطین کےحوالے سے نہایت خطرناک اقدام ہو گا، اس سے نہ صرف فلسطینیوں کے بنیادی حقوق پر ضرب لگے گی بلکہ لاکھوں پناہ گزینوں کی واپسی کا باب ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے گا۔ ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ محمود عباس اسرائیل سے مذکرات کے بجائے فلسطین کی داخلی صورتحال کی بہتری کے لیے کوششیں کریں، مفاہمت کے لیے کی جانے والی کوششوں کوکامیاب بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں اور اسرائیل کو جنگی جرائم کا موقع فراہم کرنے کے بجائے اس کے جنگی جرائم کا تعاقب کریں۔ واضح رہےکہ پیر کے روز محمود عباس نے دورہ روس سے واپسی پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر اسرائیل تین ماہ کے لیے غیر قانونی یہودی آبادکاری عارضی طور پر بند کر دے تو وہ تل ابیب کے ساتھ فوری طور پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan