اسرائیلی سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ محمود عباس اسرائیل سے امن بات چیت آگے بڑھانے کے حوالے سے مایوس ہیں اور صدارت سے استعفے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں فلسطینی صدر نے اپنے امریکی ہم منصب باراک حسین اوباما کو بھی مطلع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محمود عباس اسرائیل کی موجودہ قیادت کے ساتھ امن بات چیت کے فروغ سے مایوسی کا سامنا کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاھو کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کی حکومت فلسطین اسرائیل امن بات چیت شروع کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے، اس سلسلے میں جلد فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے رابطہ کیا جائے گا۔