اسرائیلی جیلو ں میں اسیران کمیٹی کے رکن اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنما عباس السید نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس (جن کی مدت صدارت ختم ہو چکی ہے) فلسطینی مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ ان کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امریکی اور اسرائیلی ڈکٹیشن پر عمل کر رہے ہیں- عباس السید نے اسرائیلی جیل سے بیان میں کہ محمود عباس کے صدارتی فرمان کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے، کیونکہ وہ صہیونیوں اور امریکیوں کے آلہ ٔ کار ہیں-عباس السید نے مزید کہا کہ حماس فلسطینی عوام کے خواہشات کا احترام کرتی ہے اور وہ فلسطینی اصولوں کی حفاظت کرے گی- محمود عباس کے غیر آئینی فرمان اس کے راستے کی رکاو ٹ نہیں بنیں گے- بیان کے آخر میں عباس السید نے امت مسلمہ سے مسجداقصی کے دفاع کا مطالبہ کیا-