Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس فلسطینی مفاہمت کے لیے مثبت فضا فراہم نہیں کر رہے: حماس

dr-sami-abu-zuhri-5 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی صدر محمود عباس پر مفاہمتی فضا کو خراب کرنے کا الزام لگایا ہے- حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزھری نے محمود عباس کے حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ خالد مشعل سے ملاقات سے انکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فلسطینی صدر کا بیان اس بات کی دلیل ہے کہ فتح فلسطینی مفاہمت میں سنجیدہ نہیں ہے- سامی ابوزھری نے الجزیرہ کو انٹرویو میں کہا کہ محمود عباس کے بیانات فلسطینی مفاہمت کی فضا کو خراب کررہے ہیں جبکہ حماس کے رہنماؤں نے مثبت اشارے دیے ہیں- وہ مفاہمت کے لیے تیار ہیں- واضح رہے کہ محمود عباس نے اپنے ایک بیان میں خالد مشعل سے ملاقات سے انکار کیا ہے- سامی ابوزھری نے کہا کہ حماس مفاہمت کے لیے تیار ہے- اس کی دلیل فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر نبیل شعت کا غزہ میں استقبال ہے- حماس کے ترجمان نے واضح کیا کہ بال مصر کے کورٹ میں ہے، حماس نے مصر کہا ہے کہ وہ فریقین کو قاہرہ میں اکٹھا کرے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan