اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مرکزی راہنما اور سابق وزیرخارجہ ڈاکٹر محمود الزھارنےکہا ہے کہ فتح کے زیرانتظام میڈیا گروہ اورفتح کے محمد دحلان کی سرکردگی میں قائم کرنے والے باغی گروہ کی جانب سے جھوٹ کی سیاست کو فروغ دے کراسرائیلی جنگی جرائم کی پردہ پوشی کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پیر کے روزعرب نشریاتی ادارے” القدس” کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حماس کے خلاف اور اسرائیلی جنگی جرائم سے متعلق کیے جانے والے پروپیگنڈے میں فتح کے باغی گروہ اور محمد دحلان کے ایجنٹوں کا ہاتھ ہے۔
ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیلی ایجنٹوں اور محبت وطن شہریوں کے درمیان فرق کو اچھی طرح جانتےہیں۔ فتح کے تخریب کاروں اور شیشے کے گھروں میں رہنے والوں کوفلسطینی عوام کی مشکلات کا کیا اندازہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس اور ان کی جماعت نے مغربی کنارے کو اپنی ذاتی چراگاہ بنا لیا ہے۔ فلسطینی عوام کےدفاع کے بجائے عباس ملیشیا کو عوام کے تعاقب میں لگا دیا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو ایک طرف قابض صہیونی ریاست کی جانب سے چیلنجز کاسامنا ہے اور دوسری جانب اسرائیل کے ان ایجنٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جوقومی اصولوں کی سودے بازی کر کے صہیونی ریاست کو خوش کر رہے ہیں۔
محمود الزھار نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ فلسطین کے اندر اور باہر ہر جگہ پر صہیونی ایجنٹوں کی سازشوں اور ان کی دروغ گوئی کا مقابلہ کریں۔