Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس امریکا اور اسرائیل کا تعاون حاصل کرنا چاہتے ہیں: تجزیہ نگار

abbas3 فلسطینی سیاسی امور کے ماہر ڈاکٹر عصام عدوان نے کہا ہے کہ محمود عباس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف مسلح جدو جہد کی مخالفت کا مقصد امریکا اوراسرائیل کی جانب سے موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے حمایت حاصل کرنا ہے۔ پیر کے روز غزہ میں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محمود عباس یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ اصول پسند لوگ اپنے موقف سے پسپائی اختیار نہیں کرتے اور فلسطین میں مسلح مزاحمت سےمتعلق اپنے موفف پرقائم ہیں جس سے وہ پسپائی اختیار نہیں کریں گے تاہم اس سلسلے میں امریکا اور اسرائیل کے تعاون کی ضرورت رہے گی۔ فلسطینی تجزیہ نگار نے مزید کہا کہ صدر عباس کی طرف سے مزاحمت کی مخالفت کے دو اسباب ہیں، ایک یہ کہ وہ ذاتی طورپر مسلح مزاحمت کی مخالفت کا تاثر پیداکرنا چاہتے ہیں اور دوسرا مقصد اپنے لیے خارجی سطح پرسیاسی حمایت حاصل کرنا ہے۔ واضح رہے متنازعہ صدر محمود عباس نے دو روز قبل عرب ٹی وی “العربیہ” کو انٹرویو میں مزاحمت کاروں کی طرف سے اسرائیلی فوج پرراکٹ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن بات چیت کررہےہیں جبکہ مزاحمت کار حملے کرکے امن عمل میں رکاوٹیں پیداکررہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan