Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس اسرائیل کے ساتھ مزاکرات ختم کرنے کا اعلان کرے : حماس ترجمان

palestine_foundation_pakistan_hamas-logo6

فلسطینی انتظامیہ کے سابق سربراہ محمود عباس کو قابض اسرائیلی انتظامیہ سے مزاکرات ختم کرنے کا اب اعلان کرنا چاہئے ۔ اس بات کا اظہار حماس ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زہری نے مرکز اطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اسرائیل نے فریڈم فلو ٹیلا کے نہتے امدادی کارکنوں کا قتل عام کیا ،اس کے بعد ان بے مقصد مزاکرات کے جاری رہنے کا کوئی جواز ہی نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر محمود عباس نے اپنی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں لائی اور مزاکرات جاری رکھے تو یہ عمل فلسطینی عوام اور فریڈم فلوٹیلا کے شہداء کے ساتھ غداری کے مترادف ہوگی اور اس طرز عمل کے ہوتے ہوئے قومی مفاہمت کے بلند بانگ دعوے کرنے کا پھر کوئی نتیجہ بارآور نہیں ثابت ہوگا بلکہ ایسی باتوں کو اپنی حرکات پر پردہ ڈالنے کی ایک سوچی سمجھی سکیم سمجھا جائیگا۔ اسی دوران حماس تحریک کے ایک اخباری بیان کے مطابق نابلس، بیت لحم اور قلقلعہ کے اضلاع میں عباس، ملیشیا نے اس کے سات حمائیتیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر پہنچا دیا ہے۔ پریس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فورسز نے عباس ملیشیاء کے تعاون سے معاذ سرکاجی، کو نابلس میں اپنے گھر سے گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے معاذ حماس رہنما یوسف سرکاجی کے فرزند ہیں جنہیں اسرائیلی فورسز نے شہید کیا تھا۔ قابض اسرائیلی فورسز نے اسی طرح الخلیل سے معروف فلسطینی دانشور و مصنف شیخ جواد بہار کو گرفتار کیا ہے۔ شیخ جواد کو عباس ملیشیاء نے پہلے گرفتار کیا تھا لیکن بعد میں اس کی بگڑتی صحت کے پیش نظر اسے رہا کیا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan