جرمن حکومت حماس کے رہنما محمود المبحوح کے قاتلوں کی طرف سے جرمنی کے پاسپورٹ استعمال کیے جانے کے حوالے سے تحقیقات شروع کررہا ہے۔
جرمنی کے اٹارنی جنرل کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحقیقات کا آغاز نامعلوم شخص کے خلاف کیا گیا ہے۔ تحقیقات جس کا مقصد اس بات تک پہنچنا ہے کہ محمود المبحوح کے قاتلوں کا گروپ کس طرح جرمن کا پاسپورٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ تحقیقات کا تعلق محمود المبحوح کی قتل کی کارروائی سے نہیں ہے۔ جرمنی کی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ قاتلوں کے گروپ کی جانب سے جرمنی کے پاسپورٹ استعمال کیے جانے کے متعلق تحقیقات ایک ماہ پہلے شروع کی گئی تھیں۔