Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مبحوح کی ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ برطانوی عدالتوں میں چلانے کی تیاریاں

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-al-mabhouh-one-of-the-founders-of-al-qassam-brigades6

برطانیہ میں مسئلہ فلسطین کی حمایت میں کام کرنےوالی تنظیموں، فلسطینی کمیونٹی اور اسلامی تنظیموں کی جانب سے حماس کے راہنما اورتنظیم کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سابق کمانڈر محمود المبحوح کی ٹارگٹ کلنگ پر اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے خلاف برطانیہ کی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

عرب نشریاتی ادارے”الجزیرہ” کی ویب سائٹ پرجاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں قائم فلسطینی اور عرب تنظیموں نے محمود مبحوح کے قتل کی تٓحقیقات کے سلسلے میں برطانیہ کی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ مقدمہ چلانے کی خواہاں تنظیموں کی جانب سے اسرائیلی ایجنٹوں کا برطانیہ کے جعلی پاسپورٹس کے استعمال، دوسرے ملک میں دہشت گردی کی واردات کے ارتکاب اور حماس کے لیڈرکو قتل کرنے سے متعلق دیگر ثبوت جمع کیے جا رہے ہیں۔

مقدمہ چلانے کی خواہاں تنظیموں اور وکلا نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہےکہ وہ مبحوح کے قتل کے سلسلے جعلی پاسپورٹ استعمال کی تمام تفصیلات منظرعام پر لائیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں اسلامک اقدام نے لندن میں اسرائیلی سفارت خانے کو بند کرنے اور اسرائیلی سفیر کی ملک بدری کے اقدام کی تعریف کی ہے تاہم تنظیم کا کہنا ہے کہ صرف صہیونی سفیر کی ملک بدری مسئلے کا حل نہیں۔ حکومت جعلی دستاویزات اور پاسپورٹس کے استعمال میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔

ادھر غزہ میں محمود المبحوح کے اہل خانہ نے بھی متحدہ عرب امارات اور انٹرپول سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مبحوح کے قتل سے متعلق تحقیقات کے جو وعدے کیے گئے تھے وہ ایفا کریں۔ جبکہ یورپ کے دیگر ممالک میں بھی موساد کے ایجنٹوں کی طرف سے جعلی پاسپورٹس کے استعمال پر اسرائٓیلی کے خلاف قانونی کارروائی کے مطالبات زور پکڑتے جا رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan