Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“محمودعباس کی فوجی عدالتیں مفاہمت کی راہ کا بھاری پتھر ہیں”

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel12

فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین نے رام اللہ میں صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز کی فوجی جیلوں اورمحمودعباس کی عدالتوں کو فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کی راہ کا بھاری پتھر قرار دیا ہے. فلسطینی پارلیمنٹیرینزکا کہنا ہے کہ اپنے شہریوں پر تشدد میں عباس ملیشیا اسرائیلی مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ گئی ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل نے ایک مشترکہ نیوزکانفرنس سے خطاب میں فلسطینی نوجوان رہ نما محمد عصام سلیمان کو ڈیڑھ سال کی قید کی سزا کی سخت مخالفت کی اور فلسطینی ملیشیا کے ہاتھوں ہونے والی اس سزا کو ظالمانہ قرار دیا. فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس اپریل میں فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کے ایماء پر محمودعباس کی ایک عدالت نے عصام سلیمان کے بھائی کو بھی ایک سال کی قید کی سزا سنائی تھی جو ایک ظالمانہ فیصلہ تھا فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل نے فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا کہ وہ جیلوں میں موجود تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کریں اور مزید گرفتاریوں اور معصوم محروسین پر تشدد کا سلسلہ بند کریں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan