Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمودعباس فلسطینی وزیراعظم کو صہیونی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے دیں: خالد مشعل

khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas6 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولٹ بیورو کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی اتھارٹی کے غیر آئینی وزیراعظم سلام فیاض کی اسرائیلی کانفرنس میں شرکت کی مذمت کی ہے- انہوں نے کہا کہ صہیونی کانفرنس میں کسی بھی فلسطینی کی شرکت قابل شرم ہے- خالد مشعل نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمو دعباس سے مطالبہ کیاہے کہ وہ سلام فیاض اور کسی اور عہدیدار کو اسرائیل کی ’’ہر تزیلیا ‘‘ کانفرنس میں شرکت کی اجازت نہ دیں – انہوں نے کہاکہ فلسطینی صدر ایک طرف یہودی آبادکاری روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں دوسری طرف ان کی حکومت اسرائیل کی سلامتی کانفرنس میں شرکت کررہی ہے – خالد مشعل نے کہاکہ فتح سلام فیاض کو صہیونی کانفرنس میں شرکت سے روک سکتی ہے – فتح کے ایسے اقدام سے فلسطینی مفاہمت کا راستہ کھل سکتاہے- خالد مشعل نے کہاکہ فلسطینی اتھارٹی کا کہناہے کہ اسرائیل سے مذاکرات کے بغیر چارہ کار نہیں- صحیح ہے کہ بعض اوقات دشمن سے مذاکرات مجبوری ہوتی ہے – اصل مسئلہ مذاکرات کا نہیں ہے اصل مسئلہ مذاکرات کے حالات اور مناسب وقت کا ہوناہے- خالد مشعل نے کہاکہ ان کے خیال میں اسرائیل سے مذاکرات کا ابھی وقت نہیں آیا- اس کے باوجود بھی اگر کوئی سمجھتاہے کہ دشمن سے مذاکرات ہونے چاہئیں تو کیا ان کانفرنسوں میں شرکت کرنی چاہیے – جن کے انعقاد کا مقصد فلسطینیوں کی تباہی کی منصوبہ سازی ہے – اسرائیل کی جانب سے ارد ن کو فلسطین کا متبادل وطن قرار دینے کی تجویز کے حوالے سے خالد مشعل نے کہاکہ اردنیوں کو مطمئن رہنا چاہیے – فلسطینی کسی صورت میں متبادل وطن کے متلاشی نہیں ہیں – خالد مشعل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں القسام بریگیڈ کے شہید کمانڈرمحمود مبحوح کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینیوں کے لیے شہداء کا پیغام ہے کہ وہ متحد ہوجائیں- خالد مشعل نے کہاکہ فلسطینی اختلافات کے خاتمے کے لیے وہ ہر قسم کے اقدامات کریں گے – ان کا وعدہ ہے کہ فلسطینی مفاہمت ان کی اولیں ترجیح ہے –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan