تحریک برائے آزادی فلسطین “فتح” کی مرکزی کمیٹی نے محمد دحلان نامی اپنے ایک رکن اور تحریک کے شعبہ اطلاعات کے عہدیدار کے خلاف تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی محمد دحلان سے منسوب ان بیانات کی تفتیش کرے گی جس میں فتح کی وحدت اور اس کی قیادت کے خلاف بات کی گئی تھی۔ لندن سے شائع ہونے والے عربی روزنامے “الحیاہ” نے فتح کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ مرکزی کونسل نے نے سیکرٹری جنرل محمد غنیم )ابو ماہر( کی قیادت میں تحقیقاتی کمیٹی بنائی ہے جو محمد دحلان سے پوچھ گچھ کرے گی۔ فتح کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ محمد دحلان سے تحقیق کا فیصلہ ان سے منسوب پارٹی امور کے حوالے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی کونسل نے ہدایت کی ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کے رپورٹ ایک ماہ کے اندر مکمل کر کے کونسل کو پیش کی جائے۔ اخبار نے اپنی اشاعت میں اس امر کی جانب بھی اشارہ کیا کہ فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمد عباس نے حال ہی میں محمد دحلان کے گھر اور دفتر سے سیکیورٹی کے اضافی عملے کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔