اردنی حکومت نے فلسطینیوں کے لیے چندہ اکٹھا کرنے پر اسلامک ایکشن فرنٹ کے بیسیوں کارکنوں کو گرفتارکرلیا- اسلامک ایکشن فرنٹ میں انسانی حقوق کی کمیٹی نے اردنی حکومت کے اقدام کی مذمت کی ہے-
اردن کی بڑی سیاسی جماعت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل مخالف موقف رکھنے اور غزہ کی محصور عوام کے لیے چندہ اکٹھا کرنے پر اردنی حکومت نے حالیہ دنوں میں 18کارکنوں کو گرفتار کیا- یہ گرفتاریاں اردن کے دارالحکومت عمان اور شمالی اردن کے علاقے سے کی گئیں-
بیان کے مطابق اسلامک ایکشن فرنٹ کے کارکنوں کی گرفتاری اردنی قومی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے-