Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محاصرہ زدہ غزہ میں ایک سال میں 13 ہزار طلبہ کا تحفیظ قرآن

palestine_foundation_pakistan_gaza-quran-ceremony

غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کی آئینی حکومت کے محکمہ اوقاف نے بتایا ہے کہ پچھلے ایک سال کے عرصے میں محاصرہ زدہ شہر غزہ میں 13 ہزار بچوں نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے. قرآن کریم حفظ کرنے والے بچوں کے اعزاز میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد کی جا رہی ہے جس کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں. فلسطینی وزیر مذہبی اموراوقاف ڈاکٹر طالب ابو شعرنے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نےسرکاری سطح پر گذشتہ برس غزہ کے مختلف علاقوں میں “جیل القرآن برائے اقصیٰ” کے عنوان سے تحفیظ القرآن کے کیمپ قائم کیے تھے، جن میں سرکاری اخراجات پر ہزاروں بچوں کے حفظ قرآن کا اہتمام کیا جا رہا ہے. پچھلے ایک سال میں ان قرآن کیمپوں میں زیرتعلیم 13 ہزاربچوں نے حفظ قران مکمل کر کے نہ صرف ایک بڑی سعادت حاصل کی ہے بلکہ اتنے کم عرصے میں اتنی بڑی تعداد میں حفظ قرآن کی تکمیل کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے. وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ انہوں نے حفظ قرآن مکمل کرنے والے بچوں کے اعزاز میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا ہے. تقریب کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں اور دو اکتوبر بروز ہفتہ اس تقریب میں ہزاروں طلبہ، ان کے والدین اور دیگرشہریوں کو مدعو کیا جائے گا. انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے حفظ قرآن کے سلسلے میں حکومت کے لگائے گئے قران کیمپوں کے اخراجات میں حکومت کی معاونت کریں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan