Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مجھے دوبارہ گرفتار کرنے کی سازش کی جا رہی ہے: دویک

dr-aziz-dwaik7 مجلس قانون ساز کے اسپیکرڈاکٹر عزیز دویک نے کہا ہے کہ نئے پارلیمانی انتخابات اور کابینہ کے حلف اٹھانے تک موجودہ مجلس قانون ساز کام کرتی رہے گی، کیونکہ آئینی اعتبار سے نئے انتخابات تک مجلس قانون ساز کے کام کو معطل نہیں کیاجا سکتا۔ بدھ کے روز ایک اردنی عربی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پچھلی مجلس قانو ساز دس سال تک کام کرتی رہی، اس دوران اس نے اپنے اختیارات کسی دوسری اتھارٹی کو نہیں دیے۔ ان کی گرفتاری سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اور عباس ملیشیا کی جانب سے مجلس قانون ساز کی مدت کے خاتمے کے ساتھ انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ عباس ملیشیا اس سے قبل بھی میری گرفتاری عمل میں لا سکتی ہے، کیونکہ مغربی کنارے میں تمام مجلس قانون ساز کے اراکین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور ان کی گرفتاریاں اور تشدد اس کی واضح دلیل ہیں۔ خود میرے دفتر کے ناظم کو تین مرتبہ گرفتار کر کے مجلس قانون ساز کی سرگرمیاں معطل کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھمکیوں سے مرعوب نہیں، چاہے وہ عباس ملیشیا کی جانب سے ہوں یا اسرائیلی فوج کی طرف سے ان کا کام آئینی دائرے میں رہ کر فلسطینی حکومت فرائض ادا کرنا اور آزادی کے لیے جد وجہد کرنا ہے،وہ اسے جاری رکھیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حماس انتخابات کی مخالف نہیں بلکہ ماضی میں بھی انتخابی عمل میں شریک رہی ہے۔ پہلے کی بہ نسبت اس کی عوامی حمایت بھی زیادہ ہے تاہم مفاہمت کو انتخابات پر ترجیح دی جانی چاہیے کیونکہ عوام کوقبل از وقت انتخابات کی نہیں مفاہمت کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عزیز دویک نے کہا کہ وہ قاہرہ کے توسط سے ہونے والی مفاہمت کی کوششوں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں تاہم بعض عناصر اس کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan